مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجئیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر .... “ الآیۃ ۔ ( سورۃ مریم : 61 ) ۔
حدیث نمبر: 1439
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” مجھے اتنا ( بلند ) مت چڑھاؤ ( میری تعریف میں مبالغہ نہ کرو ) جیسے نصاریٰ نے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کو چڑھا دیا ، میں تو اللہ کا بندہ ہوں اور کچھ نہیں پس اس طرح کہو کہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔ “