حدیث نمبر: 1438
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عیسیٰ علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھ لیا تو اس سے کہا کہ کیا تو نے چوری کی ہے ؟ اس نے کہا ہرگز نہیں اللہ کی قسم ! جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ۔ عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھوں کو جھٹلا دیتا ہوں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1438