مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجئیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر .... “ الآیۃ ۔ ( سورۃ مریم : 61 ) ۔
حدیث نمبر: 1436
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” میں سب لوگوں سے زیادہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام سے تعلق رکھتا ہوں ، سب پیغمبر گویا علاتی بھائی ہیں ( باپ ایک یعنی عقائد مائیں جدا جدا یعنی فروعات مسائل ) میرے اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی پیغمبر نہیں ۔ “