مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجئیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر .... “ الآیۃ ۔ ( سورۃ مریم : 61 ) ۔
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہی ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ` اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسیٰ علیہ السلام کو یہ نہیں کہا کہ وہ سرخ رنگ کے تھے لیکن یہ فرمایا : ” میں خواب میں کعبے کا طواف کر رہا تھا ( تو دیکھا ) کہ ایک شخص گندم گوں سیدھے بالوں والا دو آدمیوں پر ٹیکا دیتے جا رہا ہے ، اس کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے یا بہہ رہا ہے ۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ یہ عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام ) ہیں ۔ میں نے نگاہ پھرائی تو ایک شخص سرخ رنگ ، موٹا ، گھونگھریالے بالوں والا ، داہنی آنکھ سے کانا ، اس کی آنکھ جیسے پھولا انگور نظر آیا ۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ تو لوگوں نے کہا کہ یہ دجال ہے اور لوگوں میں ( عبدالعزیٰ ) ابن قطن اس کے بہت مشابہ تھا ۔ “