حدیث نمبر: 1433
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے ( شب معراج میں ) عیسیٰ ، موسیٰ اور ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا عیسیٰ علیہ السلام سرخ رنگ ، گھونگھریالے بال اور چوڑے سینے والے تھے اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں ، لمبے سیدھے بال والے ، جیسے زط کے لوگ ہوتے ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1433