مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم ! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ کر لیا .... کہ مریم کو ان میں سے کون پالے گا ؟ “ ( سورۃ آل عمران : 42 ... 44 ) ۔
حدیث نمبر: 1430
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” قریش کی عورتیں ان سب عورتوں میں بہتر ہیں جو اونٹ پر سوار ہوتی ہیں ، اولاد پر بہت مہربان اور شوہر کے مال کا بہت خیال رکھنے والیاں ۔ “