مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم ! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ کر لیا .... کہ مریم کو ان میں سے کون پالے گا ؟ “ ( سورۃ آل عمران : 42 ... 44 ) ۔
حدیث نمبر: 1429
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” دنیا کی بہتر عورت عمران کی بیٹی مریم ( علیہ السلام ) تھیں اور ( اپنے دور میں ) دنیا کی بہتر عورت ( ام المؤمنین ) خدیجہ ( رضی اللہ عنہا ) تھیں ۔ “