مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ” اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا “ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1416
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرگٹ کے مارنے کا حکم دیا یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے لیکن یہاں اتنا فاصلہ ہے ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ابراہیم علیہ السلام پر آگ پھونکتا تھا ( باقی جانور بجھا رہے تھے ) ۔ “