حدیث نمبر: 1413
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا چاہتے ہو تو اپنے صاحب ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گھونگھریالے بال ، گندمی رنگ ( جو سواری کے لیے ایک ) سرخ اونٹ پر ، جس کو کھجور کی چھال کی نکیل لگی ہے ، گویا میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ نالے میں ( لبیک کہتے ہوئے ) اتر رہے ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1413