مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ” اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا “ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1412
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رات کو ( خواب میں ) میرے پاس دو آنے والے آئے ( فرشتے ) پھر مجھے ایک اتنے لمبے مرد کے پاس لے گئے کہ قریب تھا کہ میں ان کا سر نہ دیکھ سکوں اور وہ آدمی ابراہیم علیہ السلام تھے ۔ “