مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ” اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا “ کا بیان ۔
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ) کہا گیا کہ یا رسول اللہ ! سب لوگوں میں ( اللہ کے نزدیک ) کون زیادہ مرتبے والا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو پرہیزگار ہو ؟ ، لوگوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں پوچھتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( نسب اور خاندانی شرافت کے لحاظ سے سب سے افضل ) یوسف علیہ السلام تھے ( جو ) نبی تھے ، باپ نبی ، دادا نبی ، پردادا نبی ، اللہ کے خلیل ( علیہ السلام ) انھوں نے کہا ہم یہ بھی نہیں پوچھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم عرب کے خاندان کے بارے میں پوچھتے ہو ؟ جو لوگ جاہلیت کے دور میں سب میں بہتر تھے وہی سلام میں بھی سب میں بہتر ہیں بشرطیکہ وہ سلام کو اچھی طرح سمجھیں ( اور اس کا علم حاصل کریں ) ۔ “