حدیث نمبر: 1408
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کہو اے اللہ محمد ! اور ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرمائی تھی اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اولاد پر برکت نازل فرمائی ، بیشک تو خوبیوں والا بڑائی والا ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1408