مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی پیدائش کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1403
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی شخص دنیا میں ناحق ( ظلم سے ) مارا جاتا ہے تو اس کے خون کے وبال کا ایک حصہ آدم کے پہلے بیٹے ( قابیل ) پر پڑتا ہے کیونکہ اس نے سب سے پہلے ناحق خون کی بنا قائم کی تھی ۔ “