مختصر صحيح بخاري
— انبیاء کے حالات کے بیان میں
باب: آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی پیدائش کا بیان ۔
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ساٹھ ہاتھ لمبا بنایا پھر فرمایا کہ : ” جا ! ان فرشتوں کے گروہ کو سلام کر ، پھر سن کہ وہ تجھے کیا جواب دیتے ہیں ، وہی تیرا اور تیری اولاد کا سلام ہو گا ۔ “ آدم علیہ السلام نے کہا : ” السلام علیکم “ تو انھوں نے جواب دیا ” السلام علیک ورحمتہ اللہ “ ۔ ” ورحمتہ اللہ “ کا لفظ انھوں نے بڑھایا ۔ پس وہ سب لوگ جو قیامت کے دن جنت میں داخل ہوں گے وہ سب آدم علیہ السلام کی صورت ( حسن اور قامت ) پر ہوں گے ( آدم کے بعد ) پھر اب تک قد چھوٹے ہوتے رہے