حدیث نمبر: 1398
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک بدکار عورت کو اللہ تعالیٰ نے صرف اس وجہ سے معاف کر دیا کہ اس نے کنویں کے دھانے پر ایک کتے کو ہانپتے ہوئے دیکھا ، وہ پیاس کی وجہ سے مرنے کے قریب تھا پس اس ( عورت ) نے اپنا موزہ اتارا پھر اسے اپنی چادر میں باندھ کر اس ( کتے ) کے لیے ( کنویں سے ) پانی نکالا ( اور اسے پلایا ) پس اللہ تعالیٰ نے اس کو اس نیکی کے بدلے میں جہنم سے بچا لیا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1398