حدیث نمبر: 1395
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عقبہ بن عمرو ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کیا پھر فرمایا کہ ( سچا ) ایمان یمن میں ہے ، سختی اور سخت دلی ( بےرحمی ) ان لوگوں میں ہے جو اونٹوں کی دمیں پکڑے چلاتے رہتے ہیں ، ( پھر مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ ) جہاں سے شیطان کی چوٹیاں نمودار ہوں گی یعنی ربیعہ اور مضر کی قوموں میں ( سختی اور بےرحمی ہو گی ) ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1395