حدیث نمبر: 1393
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بنی اسرائیل میں کچھ لوگ غائب ہو گئے ، کوئی نہیں جانتا تھا کہ انھوں نے کیا کیا ، ان کی صورتیں مسخ ہو گئیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ چوہا بن گئے ، کیونکہ اگر اونٹ کا دودھ چوہے کے سامنے رکھو تو وہ نہیں پیتا ( بنی اسرائیل کے دین میں اونٹ حرام تھا ) اور جب بکری کا دودھ رکھو تو پی جاتا ہے ۔ “ پس میں ( ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) نے یہ حدیث سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ تم نے یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ؟ میں نے کہا ہاں ۔ ( سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے ) مجھ سے باربار یہی پوچھا تو میں نے کہا ( کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی ) تو کیا میں توراۃ پڑھتا ہوں ؟

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1393