مختصر صحيح بخاري
— وضو کا بیان
باب: جس نے وضو کو ( فرض ) نہیں خیال کیا مگر صرف دونوں مخرج یعنی قبل اور دبر سے ( نکلنے والی چیز کے سبب ) ۔
´سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے امیرالمؤمنین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ` بتلائیے اگر ( کوئی شخص ) جماع کرے اور انزال نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟ چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا جس طرح نماز کے لیے وضو کرتا ہے وضو کر لے اور اپنی شرمگاہ کو دھو ڈالے ۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ مسئلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۔ ( سیدنا زید رضی اللہ عنہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ ) پھر میں نے یہ مسئلہ علی ، زبیر ، طلحہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انھوں نے ( بھی ) اس شخص کو یہی حکم دیا ۔