حدیث نمبر: 1382
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری آگ ( کی گرمی ) جہنم کی آگ کی گرمی کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔ “ عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ ! دنیا کی آگ ہی جلانے کے لیے کافی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ اس پر انہتر حصے بڑھا دی گئی ہے ، ہر ایک حصہ اسی کے برابر گرم ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1382