مختصر صحيح بخاري
— آغار تخلیق کا بیان
باب: جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے ؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے ۔
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اہل جنت اپنے اوپر والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے تم روشن ستارے کو جو مشرقی کنارے یا مغربی کنارے کے قریب ہو ، دیکھتے ہو ۔ کیونکہ ان میں ایک ( جنتی ) دوسرے سے افضل ہو گا ۔ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! یہ انبیاء کے مقامات ہیں ، کوئی اور وہاں کیسے پہنچ سکتا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( کیوں ) نہیں ! قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ کچھ لوگ جو اللہ پر ایمان لائے اور انھوں نے پیغمبروں کی تصدیق کی ( وہ بھی وہاں پہنچیں گے ) ۔ “