مختصر صحيح بخاري
— آغار تخلیق کا بیان
باب: جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے ؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے ۔
حدیث نمبر: 1378
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنت میں ایک ایسا درخت ہے کہ اگر سوار اس کے سائے میں سو برس تک چلتا رہے تب بھی اس کو طے نہ کر سکے ( یہ درخت طوبیٰ ہے ) ۔ “