مختصر صحيح بخاري
— آغار تخلیق کا بیان
باب: جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے ؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے ۔
حدیث نمبر: 1376
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک میری امت میں ستر ہزار یا ( یہ فرمایا کہ ) سات لاکھ آدمی جنت میں ایک ساتھ داخل ہوں گے ( آگے پیچھے نہ ہوں گے ) جن کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے ۔ “