حدیث نمبر: 1374
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا ان کی صورت چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہو گی ۔ ان لوگوں کو نہ تھوک آئے گا نہ ناک کا لعاب اور نہ وہ وہاں پاخانہ کریں گے ، ان کے برتن وہاں سونے کے ہوں گے اور ان کی کنگھیاں سونے چاندی کی اور ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا اور ان کا پسینا مشک کا ( یعنی کستوری جیسا خوشبودار ) ہو گا ، ان میں سے ہر ایک کے لیے ایسی حسین و جمیل اور نازک مزاج دو ، دو بیویاں ہوں گی ، جن کی پنڈلیوں کا گودا گوشت کے اندر سے دکھائی دے گا ۔ اہل جنت میں نہ باہم اختلاف ہو گا اور نہ دشمنی ، ان سب کے دل ایک ہوں گے وہ صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کریں گے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1374