مختصر صحيح بخاري
— آغار تخلیق کا بیان
باب: جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے ؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے ۔
حدیث نمبر: 1373
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس حالت میں کہ میں سو رہا تھا تو میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا ، ایک عورت ایک محل کے گوشہ میں وضو کر رہی تھی ، میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا ہے تو میں نے ان کی غیرت کا خیال کیا اور پیچھے ہٹ آیا ۔ “ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ ! ( کیا ) میں آپ پر غیرت کروں گا ؟