حدیث نمبر: 1371
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص مر جاتا ہے تو اسے ( ہر روز ) اس کا مقام صبح و شام دکھایا جاتا ہے ، اگر وہ اہل جنت میں سے ہو تو جنت میں اسے اس کا مقام دکھایا جاتا ہے ۔ اور اگر وہ اہل دوزخ میں سے ہو تو دوزخ میں اسے اس کا مقام دکھایا جاتا ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1371