حدیث نمبر: 1364
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام سے کہا : ” جس قدر اب تم ہمارے پاس آتے ہو اس سے زیادہ کیوں نہیں آتے ؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں پس یہ آیت نازل ہوئی ” اور ہم نہیں نازل ہوتے مگر تمہارے پروردگار کے حکم سے ، اسی کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور ہمارے پیچھے ہے “ ( سورۃ مریم : 64 )

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1364