حدیث نمبر: 1363
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اے عائشہ ! یہ جبرائیل علیہ السلام تم کو سلام کہتے ہیں ۔ “ تو انھوں نے کہا وعلیہ السلام رحمتہ اللہ وبرکاتہ ، آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) وہ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی ۔ ” ترٰی “ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مراد رکھا ۔