حدیث نمبر: 1361
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے ( متعین ) ہوتے ہیں اور وہ سب سے پہلے جو آیا اس کا ، پھر اس کے بعد جو آیا اس کا ( اسی طرح برابر سب کے نام ) لکھتے ہیں ۔ پھر جب امام ( منبر پر ) بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیفوں کو لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سننے کے لیے آ جاتے ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1361