حدیث نمبر: 1360
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” فرشتے بادل میں اترتے ہیں اور آسمان پر ، اللہ تعالیٰ کے جو حکم احکام ( اس دن ہوئے ) ان کا ذکر کرتے ہیں ۔ پس شیاطین چھپ کر اسے سن لیتے ہیں اور کاہنوں سے آ کر بیان کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ جھوٹ بھی اپنی طرف سے ملا لیتے ہیں ۔ “