حدیث نمبر: 1357
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس رات مجھے معراج ہوئی ، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ ایک گندمی رنگ ، دراز قامت اور پیچ دار بالوں والے آدمی ہیں ، جیسے قبیلہ شنوۃ کے لوگ ہوتے ہیں ۔ اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا کہ وہ میانہ قامت ، میانہ بدن ، سرخ سفید ، سیدھے بالوں والے آدمی ہیں اور میں نے اس فرشتے کو بھی دیکھا جو دوزخ کا داروغہ ہے ۔ اور دجال کو بھی منجملہ اور آیات الٰہی کے دیکھا جو اللہ نے مجھے ( اس روز ) دکھائیں ۔ اور ( سورۃ السجدہ : 23 میں ) جو ہے ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز اس ملاقات میں شک نہیں کرنا چاہیے “ ( اس سے مراد معراج کی رات موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1357