حدیث نمبر: 1350
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے گالی دیتا ہے ، اسے زیبا نہیں کر وہ مجھے گالی دے اور میری تکذیب کرتا ہے حالانکہ اسے زیبا نہیں ۔ اس کا گالی دینا ، اس کا یہ قول ہے ۔ کہ اللہ کی اولاد ہے اور تکذیب ، اس کا یہ کہنا ہے کہ اللہ مجھے پھر زندہ نہ کرے گا جیسے اس نے مجھے پیدا کیا تھا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1350