حدیث نمبر: 129
ابوعبداللہ آصف

´اور ایک دوسری حدیث میں` امیرالمؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ نے ( وضو کرنے کے بعد ) کہا کہ میں تم کو ایک حدیث سناتا ہوں ، اگر قرآن کی ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم کو یہ حدیث نہ سناتا ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور اس کے بعد نماز پڑھے ( کوئی فرض نماز ) تو جتنے گناہ اس نماز سے دوسری نماز پڑھنے تک ہوں گے ، وہ معاف کر دیے جائیں گے ۔ “ ( عروہ نے ) کہا کہ وہ آیت ( سورۃ البقرہ کی ) ہے ” جو لوگ ہماری اتاری ہوئی آیتیں چھپاتے ہیں “ .... آخر تک ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 129