حدیث نمبر: 1174
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چالیس خصلتیں بہت عمدہ ہیں جن میں سب سے عمدہ بکری کا مستعار دینا ہے ۔ جو کوئی ان خصلتوں میں سے کسی بھی خصلت پر ثواب کی امید سے اللہ کا وعدہ سچا جان کر عمل کرے تو اللہ اس کو جنت میں لے جائے گا ۔ “