حدیث نمبر: 1153
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر مجھے ، دستی یا ران کا گوشت کھانے کے لیے بلایا جائے تو میں ضرور جاؤں گا اور اگر میرے پاس ایک دستی یا ران کا گوشت ہدیہ میں ( یعنی تحفہ ) بھیجا جائے تب بھی میں قبول کر لوں گا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1153