حدیث نمبر: 1107
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے ایک شخص کو ایک آیت پڑھتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے خلاف سنا تھا ، پس میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم دونوں صحیح پڑھتے ہو ، اختلاف نہ کرو ۔ جو لوگ تم سے پہلے تھے انھوں نے اختلاف کیا اسی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1107