مختصر صحيح بخاري
— مساقات کا بیان
باب: حوض اور مشک کا مالک اس کے پانی کا زیادہ حقدار ہے ( جو باقی رہ جائے وہ دوسروں کو دے ) ۔
حدیث نمبر: 1096
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ( قیامت کے دن ) اپنے حوض ( کوثر ) سے کچھ لوگوں کو اس طرح ہانک دوں گا جس طرح اجنبی اونٹ حوض سے ہانک دیے جاتے ہیں ۔ “