حدیث نمبر: 1095
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین آدمی ایسے ہوں گے جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہ فرمائے گا اور نہ ان کی طرف نظر ( رحمت ) فرمائے گا ( 1 ) وہ شخص جس نے اپنے مال پر قسم کھائی کہ اس نے اس کی زیادہ رقم دی ہے اور وہ جھوٹا ہو ( 2 ) وہ شخص جس نے عصر کے بعد کسی مسلمان کا مال بٹورنے کے لیے جھوٹی قسم کھائی ( 3 ) وہ شخص جس کے پاس اپنی حاجت سے زیادہ پانی ہو مگر وہ لوگوں کو نہ دے تو اللہ ( قیامت میں اس سے ) فرمائے گا کہ آج میں تجھے اپنے فضل سے روکتا ہوں جس طرح تو لوگوں کو فاضل پانی سے روکتا تھا جس کو تو نے پیدا نہیں کیا تھا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1095