حدیث نمبر: 1062
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ`  کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” حلف کی دوستی اسلام میں نہیں ہے ؟ “ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان میرے گھر کے اندر حلف کی دوستی کرائی تھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1062