حدیث نمبر: 1053
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میرے دو پڑوسی ہیں ، میں ان میں سے پہلے تحفہ تحائف کس کو بھیجا کروں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1053