مختصر صحيح بخاري
— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ( نزول ) وحی کا آغاز
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی کی ابتداء کس طرح ہوئی ( یعنی اس کا ظہور کیونکر ہوا ) ۔
حدیث نمبر: 1
ابوعبداللہ آصف
´خلیفہ راشد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا:` تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔ پس جس کی ہجرت (ترک وطن) دولت ، دنیا حاصل کرنے کے لئے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض سے ہو، پس اس کی ہجرت انہی چیزوں کے لیے (شمار) ہو گی جن کو حاصل کرنے کے لیے اس نے ہجرت کی ہے۔