معجم صغير للطبراني
كتاب الأدعية و الأذكار— اذکار کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ زَكَرِيَّا بْنُ دِينَارٍ الْغَلابِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ " رَأَى إِنْسَانًا بِهِ بَلاءٌ ، فَقَالَ : لَعَلَّكَ سَأَلْتَ رَبَّكَ فَلْيُعَجِّلْ لَكَ الْبَلاءَ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَهَلا سَأَلْتَ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ ، وَقُلْتَ : رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ "، لا يُرْوَى عَنْ بُرَيْدَةَ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍسیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، وہ کسی مصیبت میں مبتلا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تو نے اپنے رب سے دعا کی ہو کہ وہ تجھ پر جلد مصیبت بھیج دے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اپنے رب سے عافیت کیوں نہیں مانگی؟ تو نے یہ کہنا تھا: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا و آخرت میں بھلائی عنایت فرما اور آگ کے عذاب سے ہمیں محفوظ فرما۔“
تشریح، فوائد و مسائل
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کی جو بیماری سے سخت لاغر اور سوکھ کر چڑیا کے بچے کی طرح ہو گئے تھے عیادت کی، آپ نے ان سے فرمایا: ” کیا تم اپنے رب سے اپنی صحت و عافیت کی دعا نہیں کرتے تھے؟ “ انہوں نے کہا: میں دعا کرتا تھا کہ اے اللہ! جو سزا تو مجھے آخرت میں دینے والا تھا وہ سزا مجھے تو دنیا ہی میں پہلے ہی دیدے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سبحان اللہ! پاک ہے اللہ کی ذات، تو اس سزا کو کاٹنے اور جھیلنے کی طاقت و استطاعت نہیں رکھتا، تم یہ کیوں نہیں کہا کرتے تھے: «اللهم آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخر۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3487]
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں بھی نیکی، اچھائی وبھلائی دے اور آخرت میں بھی حسنہ، نیکی بھلائی و اچھائی دے، اور بچالے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے۔
(البقرة: 201)