حدیث نمبر: 959
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ ، بِبَغْدَادَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ ، قَالَ : قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : " يَا عَلِيُّ ، أَلا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً إِذَا أَنْتَ دَعَوْتَ بِهِ غُفِرَ لَكَ ، وَإِنْ كُنْتَ مَغْفُورًا لَكَ ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيمُ ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحُسَيْنِ ، إِلا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَىترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! کیا میں تجھے ایک دعا نہ سکھاؤں کہ جس کو تو اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اگرچہ تو بخشا ہوا بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ تیرے گناہ معاف فرما دے گا۔“ میں نے کہا: ضرور بتائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”«لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيمُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ»“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3504 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ” کیا میں تم کو ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ ان کلمات کو جب تم کہو گے تو تمہارے گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا، اگرچہ تم ان لوگوں میں سے ہو جن کے گناہ پہلے ہی معاف کئے جا چکے ہیں “، آپ نے فرمایا: ” کہو: «لا إله إلا الله العلي العظيم لا إله إلا الله الحليم الكريم لا إله إلا الله سبحان الله رب العرش العظيم» ” اللہ جو بلند و بالا ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، حلیم و کریم (بردبار مہربان) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے، پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے۔“ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3504]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ جو بلند و بالا ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، حلیم وکریم (برد بار مہربان) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے، پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے۔
نوٹ:
(سند میں ’’حارث الأعور‘‘ ضعیف راوی ہیں)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3504 سے ماخوذ ہے۔