حدیث نمبر: 955
وَبِهِ قَالَ : وَبِهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "ثَلاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلا مِنَ اللَّهِ ، قِيلَ : وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ، قَالَ : حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلُ جَاهِلٍ ، وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ النَّاسُ ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ "ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے، (2) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے، (3) پرہیزگاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔“