معجم صغير للطبراني
كتاب المناقب— مناقب کا بیان
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما سے والہانہ محبت کا بیان
حدیث نمبر: 875
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سَهْلٍ النَّبَّالِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُشْتَمِلا عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ وَهُوَ يَقُولُ : "هَذَانِ ابْنَايَ ، وَابْنَا فَاطِمَةَ ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي أُحِبُّهُمَا "، لا يُرْوَى عَنِ الْحَسَنِ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے: ”یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور فاطمہ کے بیٹے ہیں، اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3747 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3747. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ انھیں۔ اور حضرت حسن ؓ کو پکڑکر یہ دعا کرتے تھے: ’’اے اللہ!ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت فرما۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3747]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت اسامہ بن زید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک ران پر مجھے اور دوسری پر حضرت حسن ؓ کو بٹھاتے پھر ہمیں اپنے ساتھ چمٹا لیتے پھر دعا کرتے۔
’’اے اللہ! ان دونوں پر اپنا رحم و کرم فرما میں خود بھی ان پر شفقت کرتا ہوں۔
‘‘ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6003)
اس سے حضرت حسن ؓ کی منقبت ظاہر ہوتی ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت اسامہ بن زید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک ران پر مجھے اور دوسری پر حضرت حسن ؓ کو بٹھاتے پھر ہمیں اپنے ساتھ چمٹا لیتے پھر دعا کرتے۔
’’اے اللہ! ان دونوں پر اپنا رحم و کرم فرما میں خود بھی ان پر شفقت کرتا ہوں۔
‘‘ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6003)
اس سے حضرت حسن ؓ کی منقبت ظاہر ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3747 سے ماخوذ ہے۔