حدیث نمبر: 817
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَسَّامٍ قَاضِي الْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ كلاهما عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ لِي حَوْضًا ، وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، إِلا مُجَالِدٌ ، وَلا عَنْهُ إِلا أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مَعْمَرٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی جنت میں ننگے بالوں والے، بغیر داڑھی کے سفید رنگ والے، سرمہ ڈالے ہوئے تینتیس سال کی عمر میں داخل ہوں گے۔ اور وہ آدم علیہ السلام کی پیدائش پر ساٹھ ہاتھ کے قد والے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث معجم صغير للطبراني / كتاب صفة الجنة / حدیث: 817
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2376، 3147، 3163، 3793، 3794، 4331، 5860، 7441، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1059، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7275، 7276، 7277، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7066، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8277، 8287، 11158، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 11905، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12268، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5808، 7777، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1027، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19908»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6582 | صحيح البخاري: 7441 | صحيح مسلم: 2304

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6582 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6582. حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: میرے کچھ ساتھی حوض پر میرے پاس آئیں گے اور میں انہیں پہچان بھی لوں گا لیکن پھر وہ میرے سامنے سے ہٹا دیے جائیں گے۔ میں کہوں گا: یہ تو میرے ساتھی ہیں لیکن مجھ سے کہا جائے گا: آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کرتھیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6582]
حدیث حاشیہ: مرتدین، منافقین اور اہل بدعت مراد ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6582 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7441 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7441. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کو پیغام بھیجا اور انہیں ایک ڈیرے میں جمع کیا۔ پھران سے فرمایا: تم صبر کرو حتیٰ کہ تم (قیامت کے دن) اللہ اور اس کے رسول سے ملاقات کرو۔ یقیناً میں اس وقت حوض کوثر پر ہوں گا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7441]
حدیث حاشیہ: اللہ اور اس کے رسول کی ملاقات محشرمیں برحق ہےاس کا انکار کرنےوالے گمراہ ہیں۔
حدیث ھذا کا یہی مقصود ہے۔
مال غنیمت سے متعلق انصار کو بعض دفعہ کچھ ملال ہو جاتا تھا اس پر آپ نے ان کو تسلی دلائی۔
ترجمہ باب کی مطابقت اس طرح نکلی کہ فرمایا تم اللہ سےمل جاؤ یعنی اللہ کا دیدار تم کو حاصل ہو۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7441 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2304 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ فرمایا: ’’میرے پاس حوض پر کچھ ایسے مرد آنے کی کوشش کریں گے، جو میرے ساتھ رہے تھے، حتی کہ جب میں ان کو دیکھ لوں گا اور وہ میرے سامنے کیے جائیں گے، مجھ سے ورے ہی انہیں اچک لیا جائے گا تو میں کہوں گا، اے میرے رب! میرے ساتھی ہیں میرے کچھ ساتھی ہیں تومجھے کہا جائے گا، آپ کو معلوم نہیں انہوں نے آپ کے بعد کیا نئے ئنے کام نکالے تھے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5996]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
رفعوا الي: میرے سامنے کیے جائیں گے۔
(2)
اختلجوا دوني: مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے، انہیں الگ کر دیا جائے گا۔
اصيحابي، تصغیر دلیل ہے کہ ان کی تعداد کم ہو گی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2304 سے ماخوذ ہے۔