حدیث نمبر: 808
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الشِّبَامِيُّ ، بِمَدِينَةِ شِبَامَ بِالْيَمَنِ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله تعالى عنهما ، قَالا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يُقَالُ لأَهْلِ الْجَنَّةِ : إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا ، فَلا تَسْقَمُوا أَبَدًا ، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَعِيشُوا ، فَلا تَمُوتُوا أَبَدًا ، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلا تَبْأَسُوا أَبَدًا ، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلا تَهْرَمُوا أَبَدًا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الثَّوْرِيِّ ، إِلا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَوَهِمَ أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ، فِي كُنْيَةِ الأَغَرِّ ، فَقَالَ : أَبُو مُسْلِمٍ ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَى أَهْلُ الْمَدِينَةِ : الزُّهْرِيُّ ، وَصَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، وَغَيْرُهُمَا ، فَقَالُوا : عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مُسْلِمٍ الأَغَرِّترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتیوں کو کہا جائے گا: بے شک تمہارا یہ حق ہے کہ تم ہمیشہ صحت مند رہو، اور تمہارا یہ حق ہے کہ تم زندہ رہو اور تمہیں کبھی موت نہ آئے، اور تمہارے لیے یہ بھی حق ہے کہ تم ہمیشہ جوان رہو کبھی بھی بوڑھے نہ ہو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3246 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الزمر سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوسعید اور ابوہریرہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” پکارنے والا پکار کر کہے گا: (جنت میں) تم ہمیشہ زندہ رہو گے، کبھی مرو گے نہیں، تم صحت مند رہو گے، کبھی بیمار نہ ہو گے، کبھی محتاج و حاجت مند نہ ہو گے، اللہ تعالیٰ کے قول: «وتلك الجنة التي أورثتموها بما كنتم تعملون» ” یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے نیک اعمال کے بدلے وارث بنائے جاؤ گے “ (الزخرف: ۷۲)، کا یہی مطلب ہے۔“ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3246]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے نیک اعمال کے بدلے وارث بنائے جاؤ گے (الزخرف: 72)
وضاحت:
1؎:
یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے نیک اعمال کے بدلے وارث بنائے جاؤ گے (الزخرف: 72)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3246 سے ماخوذ ہے۔