حدیث نمبر: 776
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : "لا يَأْتِي عَامٌ إِلا وَالَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ ، سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ ، إِلا مُسْلِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيٌّترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو سال بھی آتا ہے اس کے بعد والا اس سے برا ہی ہوتا ہے۔ ہم نے یہ بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7068 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7068. حضرت زبیر بن عدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت انس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حجاج سے پہنچنے والی تکلیفوں کی شکایت کی۔ انہوں نے فرمایا: صبر کرو کیونکہ بعد میں آنے والا دور پہلے دور سے بد تر ہوگا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔ میں نے یہ بات تمہارے نبی ﷺ سے سنی ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7068]
حدیث حاشیہ: اب یہ اعتراض نہ ہوگا کہ کبھی کبھی بعد کا زمانہ اگلے زمانہ سے بہتر ہو جاتا ہے مثلاً کوئی بادشاہ عادل اور متبع سنت پیدا ہو گیا جیسے عمر بن عبدالعزیز جس کا زمانہ حجاج کے بعد تھا وہ نہایت عادل اور متبع سنت تھے کیونکہ ایک آدھ شخص کے پیدا ہونے سے اس زمانہ کی فضیلت اگلے زمانہ پر لازم نہیں آتی۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7068 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7068 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7068. حضرت زبیر بن عدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت انس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حجاج سے پہنچنے والی تکلیفوں کی شکایت کی۔ انہوں نے فرمایا: صبر کرو کیونکہ بعد میں آنے والا دور پہلے دور سے بد تر ہوگا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔ میں نے یہ بات تمہارے نبی ﷺ سے سنی ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7068]
حدیث حاشیہ:
حدیث میں مذکور قاعدے کا اطلاق حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے دور پر نہیں ہوتا جو حجاج بن یوسف کے چند سالوں بعد آیا کیونکہ ان کے دور میں تمام خرابیاں دم توڑ گئیں تھیں اور لوگ بہت خوشحال تھے لیکن کچھ محدثین نے اس کلیے کو اغلبیت پر محمول کیا ہے۔
ہمارے رجحان کے مطابق بعد والے دور کے مقابلے میں پہلے دور کی برتری مجموعی اعتبار سے ہے حجاج بن یوسف کے دور میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی کثرت تھی اور یہ کثرت حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں نہ تھی اور جس دور میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین موجود ہوں وہ اس دور سے افضل ہے۔
جس میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کا فقدان ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’میرے صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین میری اُمت کے لیے امن وسلامتی کی ضمانت ہیں، جب یہ ختم ہو جائیں گے تو اُمت ان حالات سے دوچار ہوگی جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔
‘‘ (صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث: 6466(2531)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک اثر سے اس کی مزید وضاحت ہوتی ہے، آپ نے فرمایا: بعد میں آنے والا دور پہلے سے بدتر ہوگا یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی، اس سے میری مراد مال ودولت کی فراوانی یا زندگی کی آسودگی نہیں ہے لیکن بعد میں آنے والا دور علم وعمل کے اعتبار سے کمتر ہوگا۔
جب علماء ختم ہو جائیں گے تو جہالت کے اعتبار سے سب لوگ یکساں ہوں گے اور بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے تو اس وقت ان کی ہلاکت یقینی ہے۔
(فتح الباري: 27/13)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7068 سے ماخوذ ہے۔