حدیث نمبر: 700
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ مَرْثَدٍ مَزْيَدٍ ، الْبَيْرُوتِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْخَوْلانِيُّ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "لا يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ إِلا أَمِيرٌ ، أَوْ مَأْمُورٌ ، أَوْ مُرَاءٍ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ ، إِلا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مَرْثَدٍ ، مَزْيَدٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی

عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اپنے جد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصے لوگوں پر صرف امیر یا جس کو امیر حکم دے یا پھر ریا کار بیان کر سکتا ہے۔“

حوالہ حدیث معجم صغير للطبراني / كتاب الادب / حدیث: 700
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2821، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3753، قال الشيخ الألباني: صحيح ، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6772، 6830، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 976، 4384، والطبراني فى «الصغير» برقم: 601 ¤[وله شواهد من حديث عوف بن مالك بن أبى عوف، فأما حديث عوف بن مالك بن أبى عوف أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3665، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24605 ¤»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3753 | مشكوة المصابيح: 241

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3753 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´وعظ و نصیحت کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو وعظ و نصیحت وہی کرتا ہے جو حاکم ہو، یا وہ شخص جو حاکم کی جانب سے مقرر ہو، یا جو ریا کار ہو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3753]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
انبیائے کرام ؑ اور سلف صالحین کے واقعات بیان کر کے عوام کو وعظ و نصیحت کرنا ایک اہم منصب ہے۔

(2)
اسلامی حکومت میں خطبہ دینا حکمران کا حق ہے۔
مختلف شہروں میں اپنے نائب (گورنر اور مقامی حکام)
مقرر کرنا بھی اس کا فرض ہے جو اپنے اپنے مقام پر عوام کی دینی رہنمائی کریں اور انتظامی معاملات کی نگرانی اور رہنمائی بھی کریں۔

(3)
شرعی امیر کی اجازت کے بغیر وعظ کرنے کا مقصد اپنی علمیت کا اظہار ہو سکتا ہے جو ریا کاری ہے۔

(4)
جب اسلامی سلطنت قائم نہ ہو تو ہر عالم عوام کی دینی رہنمائی کا ذمہ دار ہے لیکن دین کے علم سے بے بہرہ شخص محض اپنی قوت بیان کے زور پر عوامی  قائد بننے کی کوشش کرے گا تو گمراہی پھیلانے کا باعث ہوگا۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3753 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 241 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´قرآنی علم کی تین اقسام`
«. . . ‏‏‏‏وَرَوَاهُ الدَّارِمِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ وَفِي رِوَايَته بدل «أَو مختال» . . .»
. . . دارمی نے اس حدیث کو عمرو بن شعیب سے اس نے اپنے باپ اس نے اپنے دادا سے بیان کیا ہے۔ اس کی روایت میں متکبر کی جگہ ریاکار کا ذکر ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 241]
تحقیق الحدیث:
صحیح ہے۔
دارمی [2782] اور ابن ماجہ [3753] کی سند میں عبداللہ بن عامر الاسلمی ضعیف راوی ہے، لیکن عبدالرحمٰن بن حرملہ بن عمرو الاسلمی (صدوق حسن الحدیث، و ثقہ الجمہور) نے اس کی متابعت تامہ کر رکھی ہے، یعنی یہی حدیث «عمرو بن شعيب سے عن ابيه عن جده» کی سند سے روایت کی ہے۔ ديكهئے: [مسند أحمد 178/2 وسنده حسن]
لہٰذا یہ روایت صحیح لغیرہ ہے۔ فقہ الحدیث کے لئے دیکھئے: [اضواء المصابيح حديث: 240، ابوداود: 3665]
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 241 سے ماخوذ ہے۔