حدیث نمبر: 648
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ ، بِجَبَلَةَ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الأَطْرَابُلُسِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِرَجُلٍ : "أَنْتَ وَمَالُكَ لأَبِيكَ "، لا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ ذِي حِمَايَةَ ، وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو فرمایا: ”تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3530 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´آدمی کا اپنی اولاد کے مال میں سے کھانا درست ہے۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس مال ہے اور والد بھی ہیں اور میرے والد کو میرے مال کی ضرورت ہے ۱؎ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم اور تمہارا مال تمہارے والد ہی کا ہے (یعنی ان کی خبرگیری تجھ پر لازم ہے) تمہاری اولاد تمہاری پاکیزہ کمائی ہے تو تم اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاؤ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3530]

فوائد ومسائل:
فائدہ۔
اسلامی تعلیمات خاندانی اکائی کو ازحد مظبوط بنانے کی داعی ہیں۔
اولاد پر واجب ہے کہ اپنے والدین کی کفالت کریں۔
اوراسے اپنی سعادت جانیں۔
اور والدین کو بھی بغیر کسی اجازت کے اپنی اولاد کی کمائی سے اپنی لازمی ضروریات پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔
مگر ظاہر ہے کہ اس معاملے میں کسی جانب سے بھی افراط وتفریط نہیں ہونی چاہیے۔
اس حدیث سے یہ مفہوم کشید کرنا بالکل جائز نہیں۔
کہ بیٹے کا مال کلی طور پرباپ ہی کا ہے۔
بلکہ اس حد تک جائز ہے کہ اپنی لازمی ضروریات لے لے۔
اللہ کی شریعت میں ان دونوں کی ملکیت اورتصرف علحیدہ علیحدہ ہے۔
اسی بنا پر ان میں وراثت چلتی ہے۔
اگر ملکیت اور تصرف میں فرق نہ ہو تو وراثت کے کوئی معنی نہ ہوں گے۔
حدیث کا مقصد بنیادی لازمی ضروریات کا حاصل کرنا ہے۔
نہ کے اولاد کی کمائی کو بے دردی سے خرچ کرکے اسے اجاڑنا۔
واللہ اعلم۔
نیز یہ کمائی اس صورت میں حلال ہوگی جب اولاد کی کمائی کا مصدر حلال اور طیب ہوگا۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3530 سے ماخوذ ہے۔