حدیث نمبر: 622
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَمَامَةَ الْعَلافُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ "عَنِ الضَّبِّ ، فَقَالَ : أُمَّةٌ مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گوہ (سانڈا) کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک امت ہے جس کی شکل بدل دی گئی ہے۔“ واللہ اعلم

حوالہ حدیث معجم صغير للطبراني / كتاب الأطعمة و الأشربة / حدیث: 622
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه الطبراني فى«الكبير» برقم: 1877، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2203، والطبراني فى «الصغير» برقم: 140، وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1949، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14684 ¤[وأما حديث ثابت بن وديعة الخزرجي أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3795، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4322، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3238»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3795 | سنن ابن ماجه: 3238 | سنن نسائي: 4325 | سنن نسائي: 4326

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3238 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ضب (صحرائے نجد میں پائے جانے والے گوہ) کا بیان۔`
ثابت بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگوں نے ضب (گوہ) پکڑے اور انہیں بھونا، اور اس میں سے کھایا، میں نے بھی ایک گوہ پکڑی اور اسے بھون کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی لی، اور اس کے ذریعہ اس کی انگلیاں شمار کرنے لگے اور فرمایا: بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ ہو کر زمین میں کا ایک جانور بن گیا، اور میں نہیں جانتا شاید وہ یہی ہو ، میں نے عرض کیا: لوگ اسے بھون کر کھا بھی گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو اسے کھایا او۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3238]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  «ضب» کا ترجمہ سانڈا بھی کیا گیا ہے اور گوہ بھی۔
ضب کےبارے میں علماء نے جو کچھ بیان کیا ہے اس میں سے یہ بھی ہے کہ اس کی دم بہت گرہ دار ہوتی ہے۔ (حاشہ سنن ابن ماجہ۔
محمد فواد عبدالباقی)
اور یہ جانور پانی نہیں پیتا اس لیے عرب میں اگر کوئی شخص یہ کہنا چاہے کہ میں فلاں کام کبھی نہیں کروں گا تو وہ یہ محاورہ بولتا ہے: لاأفعل كذا حتى يرد الضب میں یہ کام نہیں کروں گا حتی کہ ضب پانی پینے آئے۔
کیونکہ ضب پانی نہیں پیتا بلکہ اسے ٹھنڈی ہواکی نمی کافی ہوتی ہے۔ (فتح الباری: 9/820)
 اس وضاحت کی روشنی میں ضب کا ترجمہ سانڈا زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔
واللہ اعلم۔

(2)
  نبی اکرم ﷺ کاارشاد ہے: اللہ تعالیٰ نے مسخ شدہ لوگوں کی نسل نہیں چلائی۔ (صحیح مسلم، القدر، باب ان الآجال والأرزاق وغیرھا لاتزید ولاتنقص عما سبق به القدر، حديث: 2663)
ممكن ہے زیر مطالعہ حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا سانڈے کےبارے میں اظہار خیال وحی کے ذریعے سے یہ قانون معلوم ہونے سے پہلے کا ہو۔

(3)
اس سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ نبی اکرم ﷺ نے گو اپنی طبعی کراہت کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں فرمایا لیکن آپ نے صحابہ کواس کے کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا چنانچہ جسے پسند ہو وہ کھالے جیسے کہ آپ ﷺ کے دستر خوان پر اسے کھایا گیا ہے اور جسے پسند نہ ہو وہ نہ کھائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3238 سے ماخوذ ہے۔